نام نہاد قیادت کی پالیسیوں سے نالاں ہو کر کنارہ کشی کرنیوالوںسے رابطے میںہیںمشاورت کا عمل جاری ہے ،عید الفطر کے بعد آئندہ کی واضح حکمت عملی کا اعلان کیا جائیگا‘ رہنما پیپلز پارٹی سردار حُر بخاری کی وفد سے گفتگو

ہفتہ 20 مئی 2017 19:51

نام نہاد قیادت کی پالیسیوں سے نالاں ہو کر کنارہ کشی کرنیوالوںسے رابطے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار حُر بخاری نے کہا ہے کہ نام نہاد قیادت کی پالیسیوں سے نالاں ہو کر کنارہ کشی اختیار کرنے والے رہنمائوں اور کارکنوں سے رابطے میںہیں اور آنے والے دنوں میں سر پرائز دیں گے ،آصف زرداری کے سانحہ اے پی ایس کے تین سال بعد پشاور کادورہ کرنے اور آنسو بہانے پر قوم حیرانی سے دوچار ہے ،وہ ہفتہ کو مرکزی سیکرٹریٹ وحدت روڈ پر کارکنوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی کی ذاتی جاگیر نہیں کہ جو مرضی فیصلے کئے جائیں۔ کارکنوں کا واحد مطالبہ ہے کہ پارٹی کو تنزلی کی نہج پر پہنچانے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے اور اس کے بعد پارٹی میں اوپر سے نیچے تک تمام عہدوں پر شفاف انتخاب کرایا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ ناہید خان اور ڈاکٹر صفدر عباسی نام نہاد قیادت کی پالیسیوں سے نالاں رہنمائوں اور کارکنوں سے مسلسل رابطے میں ہیں اور انشا اللہ آنے والے دنوں میں سرپرائز دیں گے جس سے ان کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ رہنمائوں اورکارکنوں سے مشاورت جاری ہے عید الفطر کے بعد آئندہ کی واضح حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :