سرگودھا،گرمی کی شدت کے ساتھ ساتھ برف کی مانگ میں اضافہ

ہفتہ 20 مئی 2017 21:05

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) گرمی کی شدت کے ساتھ ساتھ برف کی مانگ میں اضافہ پر لوڈ شیڈنگ کو جواز بناتے ہوئے کارخانہ مالکان نے پول کر کے فی بلاک کی قیمت پانچ سے چھ سو روپے مقرر کر دی جو مارکیٹ میں سات سے آٹھ سو روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے ،دوسری طرف موسم کی اچانک تبدیلی کے باعث ضلعی مشینری کے متعلقہ شعبہ جات برف خانوں میں استعمال ہونیوالے پانی کے نمونہ جات ابھی تک حاصل نہیں کر سکے ، اور پہلے سے چیک کروائے گئے نمونہ جات کی رپورٹس کی بنیاد پر برف تیار کی جا رہی ہے،سلانوالی روڈ پر بعض برف خانوں میں ناقص پانی استعمال کرنے کی شکایات بھی موصول ہو چکی ہیں اس کے باوجود افسران ٹھنڈے کمروں سے نکلنے کیلئے تیار نہیں، اسی طرح برف کی قیمتوں کے حوالے سے بھی کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں، ناقص پانی کے استعمال سے تیار شدہ برف ہیضے، گیسٹرو اور پیٹ کے امراض پھیلنے کا موجب ہے ، دوسری طرف برف کارخانہ مالکان کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہونے کے باعث جرنیٹروں سے برف تیار کرنے سے خرچے میں اضافہ ہو گیا ہے، جسکی وجہ سے بلاک کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑا ۔

متعلقہ عنوان :