پاکستان ریلوے میں ڈپلومہ انجینئرزکو اپ گریڈ کیا جائے، محمود علی ننگھیانہ

ہفتہ 20 مئی 2017 21:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) پاکستان ریلویز ورکشاپ ڈویژن لاہور میں صدر یونین ڈپلومہ انجینئرز پاکستان ریلویز کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس میں صدرڈپلومہ انجینئرز پاکستان ریلویز نے وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی وزیر ریلوے سے اپیل کی کہ پاکستان ریلوے میں ڈپلومہ انجینئرزکی تمام کیٹگریز کو اپ گریڈ کیا جائے کیونکہ تمام سرکاری دفاتر میں اسکیل کو اپ گریڈکیا گیا ہے اور پاکستان ریلوے میں بھی تمام کیٹگریز کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے لیکن ڈپلومہ انجینئرز کو مسلسل نظر اندازکیا گیا ہے اور یہ کیسی اندھیر نگری ہے کہ ہیڈ کلرک کو گریڈ 16دے دیا گیا ہے جبکہ ڈپلومہ انجینئر جو کہ انچارج ہے اور سکیل 14میں کام کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اور اس کے ماتحت کا سکیل انچارج سے زیادہ ہے۔اس سے جو ملازمین میں احساس محرومی پیدا ہوئی ہے اس کو ختم کیا جائے ۔ اس موقع پر ملازمین کا کہنا تھا کہ ساری دنیا اپ گریڈ ہو گئی لیکن ڈپلومہ انجینئرز کو اپ گریڈ نہیں کیا گیااور یہ ڈپلومہ انجینئرز 1969ء سے ابتک ایک ہی سکیل میں کام کررہے ہیں۔ ہمارے ساتھ یہ سوتیلی ماں جیسا سلوک نہ کیا جائے ۔ ڈپلومہ انجینئرزدن رات کام کرکے عوام کو ریل کی بہتر سہولتوں کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :