Live Updates

تحریک انصاف ایبٹ آباد کے رہنما علی اصغر خان نے ریحام خان سے مدد مانگنے کی خبروں کی تردید کر دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 مئی 2017 19:45

تحریک انصاف ایبٹ آباد کے رہنما علی اصغر خان نے ریحام خان سے مدد مانگنے ..
ایبٹ آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مئی2017ء) تحریک انصاف ایبٹ آباد کے رہنما علی اصغر خان نے ریحام خان سے مدد مانگنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز ایک خبر سامنے آئی تھی جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ خیبرپختونخواہ کے ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنی والے تحریک انصاف کے ناراض رہنماوں نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

خبر میں دعوی کیا گیا تھا کہ تحریک انصاف کے ناراض رہنماوں نے ریحام خان سے مدد کی درخواست کی ہے۔ تاہم اب اس حوالے سے تحریک اںصاف ہزارہ ڈویژن کے صدر علی اصغر خان کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے۔ علی اصغر خان نے وضاحت کی ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہم ریحام خان سے ان کی والدہ کے انتقال کی تعزیت کرنے کیلئے گئے تھے۔ ان کی اس ملاقات کو سیاسی رنگ دینے کی کوششوں کی وہ شدید مذمت کرتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات