ملتان سمیت جنو بی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے سرمایہ کاروں کو آگے بڑھنا چاہیے ،سرمایہ کاری کی وجہ سے بے روزگاری میں کمی واقع ہو گی ،سا بق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور جاوید ہاشمی کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 20 مئی 2017 21:12

ملتان سمیت جنو بی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے سرمایہ کاروں کو آگے ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) سا بق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملتان سمیت جنو بی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے سرمایہ کاروں کو بھی آگے بڑھنا چاہیے ،سرمایہ کاری کی وجہ سے نہ صرف بے روزگاری میں کمی واقعہ ہو گی بلکہ شہریوں کو بھی بہترین اشیاء کی فراہمی میسر ہو گی، گلگشت کے علاقہ میں یونائیٹڈ مال کا قیام ایک احسن اقدام ہے جس کی وجہ سے گلگشت کالونی کے ملحقہ علاقوں کے مکینوں کوبہترین معیاری سہولیات میسر ہوں گی سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملتان کی عوام کے لئے مچھیارا گروپ کی جانب سے بزنس ایریا ایک بہترین تحفہ ہے۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو گلگشت کے علاقہ میں مچھیارا گروپ کی جانب سے یونائیٹڈ مال کے سنگ بنیاد کے موقع پر منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں مچھیارا گروپ کے چیف ایگزیکٹو شبیر مچھیارا بھی موجود تھے اس موقع پر شبیر مچھیریا نے کہا کہ کسٹمرز کو معیاری سستی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ملتان یقینا پاکستان کے بڑے شہروں میں سے ایک بڑا شہر ہے اور اس علاقہ کی عوام نے ہمیں بڑی عزت دی ہے اس خطہ کے لوگ ملنسار اور محبت والے ہیں اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر، خواجہ محمد شفیق، خواجہ عطاء اللہ تونسوی، علی مراد صدیقی، ارشد خان، چوہدری علی اکرم ، ملک اسحاق بچہ، خواجہ رضوان عالم، ملک نسیم لابر ، اظہر بلوچ، ظفر اقبال صدیقی، ڈاکٹر جاوید صدیقی ،ملک سعید ، ملک ظفر کھو کھر سمیت وکلاء، تاجر ، کاروباری حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔