اے این پی یونین کونسل تہکال بالا کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس

ہفتہ 20 مئی 2017 20:16

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2017ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع پشاور یونین کونسل تہکال بالا کی آرگنائزنگ کمیٹی کا ایک اجلاس زیر صدارت رضاء اللہ خان ایڈووکیٹ ارباب طاہر خان خلیل مرکزی سیکرٹری مالیات کی رہائش گاہ پرمنعقد ہوا‘ اجلاس میں ارباب محمد طاہر خان‘ ارباب عارف خان‘ منتخب ناظمین‘ کونسلروں‘ یو سی عہدیداروں‘ پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی‘ اجلاس میں یونین کونسل نمبر 40 تہکال بالا کی تنظیم نو عمل میں لائی گئی جس میں ارباب دائود خان کو صدر اور جان معبود خان کو جنرل سیکرٹری جبکہ باقی عہدیداروں کا چنائو جمہوری طریقے سے کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ارباب محمد عارف خان اور آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن رضاء اللہ خان نے الگ الگ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واحد عوامی نیشنل پارٹی کے عہدیداروں کا انتخاب پارٹی کارکن جمہوری طریقے سے کرتے ہیں جس پر ہمیں فخر حاصل ہے‘ انہوں نے پارٹی عہدیداروں کو مبارکباد دی اور ان پر زور دیا کہ پارٹی پیغام پختون قوم کو گھر گھر تک پہنچائے کیونکہ پی ٹی آئی نے قوم کو مایوس کر دیا ہے اور قوم کو مزید نئے پاکستان کے نام پر دھوکہ نہیں دے سکتی ۔انہوں نے کہا کہ آنیوالا دور عوامی نیشنل پارٹی کا ہے جس میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :