دیا مرزا سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کی بیگم کا کردار اد ا کرینگی

ہفتہ 20 مئی 2017 20:29

دیا مرزا سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کی بیگم کا کردار اد ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) جس طرح بولی وڈ اداکار سنجے دت کی زندگی واقعات و حادثات سے بھری ہوئی ہے، ٹھیک اسی طرح ان کی زندگی پر بننے والی فلم بھی ابھی سے ہی خبروں اور دلچسپ واقعات میں گھِری ہوئی نظر ا آرہی ہے۔اداکار سنجے دت کی زندگی پر فلم ساز راج کمار ہرانی فلم بنانے جا رہے ہیں، جس میں کھل نائیک ہیرو کا کردار رنبیر کپور کرتے ہوئے نظر آئینگے ۔

رنبیر کپور کو سنجے دت کے روپ میں پیش کرنے کی تصویر پہلے ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہوچکی، تاہم فلم کی ٹیم کو سنجے دت کی بیوی کی تلاش تھی۔

(جاری ہے)

ویسے تو ڈی این اے نے ذرائع سے یہ خبر دی تھی کہ فلم ساز راج کمار ہرانی نے سنجے دت کی بیوی منائتا دت کا کردار ادا کرنے کے لیے ایک نئی اور غیر معروف اداکارہ کو منتخب کرلیا تھا۔خبریں یہ بھی تھیں کہ فلم میں سنجے دت بننے والے رنبیر کپور کے لیے سونم کپور اور انوشکا شرما جیسی اداکاراؤں کے ناموں پر بھی غور کیا گیا، مگر اب یہ خبریں آرہی ہیں کہ فلم کی ٹیم نے دیا مرزا کو سنجے دت کی بیوی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔فلم کی ٹیم کے انتہائی قریبی ذرائع نے تصدیق کی کہ دیا مرزا کو سنجے دت کی بیوی میانتا دت سے مشابہت کی وجہ سے منتخب کیا گیا۔۔

متعلقہ عنوان :