فلم ساز بونی کپور کے بیٹے ارجن کپور کی فلم ’ہاف گرل فرینڈ‘ 19 مئی کو ریلیز ہوگئی

ہفتہ 20 مئی 2017 20:47

فلم ساز بونی کپور کے بیٹے ارجن کپور کی فلم ’ہاف گرل فرینڈ‘ 19 مئی کو ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) فلم ساز بونی کپور کے بیٹے ارجن کپور کی فلم ’ہاف گرل فرینڈ‘ 19 مئی کو ریلیز ہوگئی، جس کے دوسرے ہی روز ارجن کپور ایک نئے روپ میں نظر ا آئے۔ارجن کپور پگڑی اور داڑھی میں پنجابی بولتے ہوئے ایک سکھ کے روپ میں نظر آئے، جو انہوں نے اپنی آنے والی فلم ’مبارکاں‘ کے لیے اپنایا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

سونی پکچر کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی ہدایات انیس بزمی دے رہے ہیں، جب کہ اس فلم کی شوٹنگ تیزی سے جاری ہے، فلم کو 2017 کے وسط میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

ارجن کپور کے ساتھ اس فلم میں انیل کپور، الینا ڈی کروز اور اتھیا شیٹھی سمیت دیگر اداکار نظر آئینگے ، جب کہ اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ ارجن کپور اس میں پہلی بار ڈبل کرداروں میں نظر آئینگے۔فلم میں ارجن کپور کرن اور چرن کے کرداروں میں نظر آئینگے ، جب کہ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ انیل کپور جو ان کے حقیقی چچا ہے، وہ فلم میں ان کے ماموں بنے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :