ٹرائل اورتحقیقات میں کرکٹ کمنٹری کی طرح تبصرہ نہیں ہونا چاہیے ، آئی سی جے میں کلبھوشن کیس کو آئندہ چلانے کیلئے لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے ، کلبھوشن یادیو نے ایک نہیں دو بار بھارتی جاسوس ہونے کا اعتراف کیا ، عبوری حکم بھارتی درخواست پرآئی سی جے کا دائرہ کار پر آیا،ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

ہفتہ 20 مئی 2017 20:56

ٹرائل اورتحقیقات میں کرکٹ کمنٹری کی طرح تبصرہ نہیں ہونا چاہیے ، آئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ ٹرائل اورتحقیقات میں کرکٹ کمنٹری کی طرح تبصرہ نہیں ہونا چاہیے ، آئی سی جے میں کلبھوشن کیس کو آئندہ چلانے کے لئے لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے ، کلبھوشن یادیو نے ایک نہیں دو بار بھارتی جاسوس ہونے کا اعتراف کیا ہے ، عبوری حکم بھارتی درخواست پرآئی سی جے کا دائرہ کار پر آیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نفیس زکریا نے کہا کہ آئی سی جے میں کلبھوشن کیس کو آئندہ چلانے کے لئے لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے ۔ کلبھوشن نے دو بار بھارتی جاسوس ہونے کا اعتراف کیا ۔ عبوری حکم بھارتی درخواست پر آئی سی جے کے دائرہ کار پر آیا ۔ کلبھوشن نے اعتراف کیا کہ وہ بھارتی بحریہ کا حاضر سروس آفیسر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن معاملے پر اجلاس میں تمام متعلقہ شخصیات آن بورڈ ہوئی ہیں ۔ ٹرائل اور تحقیقات میں کرکٹ کمنٹری کی طرح تبصرہ نہیں ہونا چاہیے ۔ …(م د )