قصور کے بعد شیخوپورہ میں بچوں کیساتھ زیادتی کا شرمناک اسکینڈل منظر عام پر آگیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 مئی 2017 22:10

قصور کے بعد شیخوپورہ میں بچوں کیساتھ زیادتی کا شرمناک اسکینڈل منظر ..
شیخوپورہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مئی2017ء) قصور کے بعد شیخوپورہ میں بچوں کیساتھ زیادتی کا شرمناک اسکینڈل منظر عام پر آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس قصور میں بچوں کیساتھ زیادتی کے بعد ان کی ویڈیوز اور تصویر سوشل میڈیا پر جاری کیے جانے کا شرمناک اسکینڈل منظر عام پر آیا تھا۔

(جاری ہے)

اس اسکینڈل کو ملکی تاریخ کا شرمناک ترین اسکینڈل قرار دیا جاتا رہا۔ تاہم اب اسی طرز کا ایک اور شرمناک اسکینڈل منظر عام پر آیا ہے۔ شیخوپورہ میں بچوں کیساتھ زیادتی کا شرمناک اسکینڈل منظر عام پر آگیا ہے۔ ایک بڈی بلڈنگ کلب چلانے والے 2 افراد گزشتہ 2 برس سے بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا کر ان کی ویڈیو انٹرنیٹ پر بیچ رہے تھے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :