کلبھوشن کیس کا عالمی عدالت نے عبوری فیصلہ دیا ہے، عبوری فیصلے پر بھارت کا چھلانگیں لگانا سمجھ سے باہر ہے، اعتزاز احسن
پاکستان کا کیس مضبوط ہے، پاکستان کو مزید بہتر تیاری کر کے عالمی عدالت میں واپس جانا ہو گا، نجی ٹی وی سے گفتگو
ہفتہ 20 مئی 2017 22:22
(جاری ہے)
نواز شریف کے حامی وکلاء نے آئندہ گڑ بڑ کی تو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ پانامہ جے آئی ٹی کی زیادہ اہمیت نہیں ہے۔ گریڈ18، 19، 20اور 21کے افسران وزیراعظم سے کیسے شفاف تحقیقات کریں گے۔
پانامہ کیس پر سپریم کورٹ کو 4دن میں فیصلہ دینا چاہئیے تھا۔ جے آئی ٹی کو نواز شریف سے لندن جائیداد کے تمام کاغذات مانگنے چاہیئں تھے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء تحریک میں خود کوئی براہ راست کردار ادا نہیں کروں گا۔ وکلاء کو رائے ضرور دے سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت نے بھی عبوری فیصلہ دیا ہے۔ بھارت کا خوشی سے چھلانگیں مارنا سمجھ سے باہر ہے۔ پاکستان کو بھی ابھی کیس کی اور تیاری کرنی ہو گی۔ سزائے موت مغربی ملکوں میں معیوب سمجھی جاتی ہے پاکستان کے لئے بھی کیس لڑنا کافی مشکل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کے دو پاسپورٹ ہونا اور بلوچستان سے گرفتار ہونا پاکستان کے حق میں ہے۔ بھارت کا یہ کہنا کہ کلبھوشن کو ایران سے گرفتار کیا گیا بالکل غلط ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ پاکستان کو عالمی عدالت کو مطمئن کرنا ہو گا کہ عالمی عدالت کو کلبھوشن کیس سننے کا اختیار نہیں ہے۔ عالمی عدالت کے آرٹیلک36-2اور36-1کے درمیان فرق ثابت کرنا ہو گا۔ پاکستان کو پوری تیاری کے ساتھ دوبارہ عالمی عدالت میں جانا ہو گا۔(علی)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.