بغیر این او سی کے جانے والے صوبائی محکموں کے ملازمین کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کرنے کی سفارشات

ہفتہ 20 مئی 2017 22:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) بغیر این او سی کے جانے والے صوبائی محکموں کے ملازمین کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کرنے کی سفارشات کی گئی ہے محکمہ صحت ، محکمہ ایکسائز سمیت مختلف صوبائی محکموں کے درجنوں ملازمین بغیر این او سی کے بیرون ممالک کے دور ے کر رہے ہیں جس کا خیبر پختونخوا حکومت نے سختی سے نوٹس لیا ہے ۔ اور اس ضمن میں درجنوں ملازمین کو شوکاز نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان ملازمین نے اپنے محکموں سے این اوسی حاصل نہیں کی تھی ۔ ڈاکٹروں کو میڈیسن کمپنیوں نے بیرون ممالک کے دورے کرائے تھے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت کو سفارشات کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے اور انہیں آگاہ کیا جائے کہ باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سمیت ملک بھر کے کسی ائیر پورٹ پر صوبائی محکموں کے ملازمین جن کے پاس این او سی نہ ہو کو بیرون ممالک جانے سے روک دیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :