ایف سی نے کوئٹہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا،زیر زمین چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد

دہشت گرد مذکورہ اسلحہ سے کوئٹہ میں تخریب کاری کی بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے، آئی ایس پی آر

ہفتہ 20 مئی 2017 22:33

ایف سی نے کوئٹہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا،زیر زمین چھپایا گیا بھاری تعداد ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) ایف سی نے آپریشن ردالفساد کے دوران کوئٹہ کے نواحی علاقے گاہی خان چوک میں زیر زمین چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق قبضے میں لی گئی اشیاء میں 503 گرینڈ،5 دیسی ساختہ آئی ای ڈیز ، ایک آر پی جی سیون ، دو رائفلز ، 22 عدد آر پی جی 7 گولے ، 19فیوز، مختلف ساخت کے ہزاروں رونڈ اور دیگر تخریبی مواد شامل ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد مذکورہ اسلحہ سے کوئٹہ میں تخریب کاری کی بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے ۔ ایف سی کی بروقت کارروائی نے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔