بلوچستان کے علاقے آواران میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں، 4 دہشت گرد ہلاک

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 مئی 2017 22:18

بلوچستان کے علاقے آواران میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مئی2017ء) بلوچستان کے علاقے آواران میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں میں 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں آواران کے علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ جھڑپوں میں 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے جبکہ دہشت گردوں کو کئی ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔ 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود اورمواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :