قائداعظم یونیورسٹی طلباء تصادم ، زخمیوں کی پمز منتقلی کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر ایمرجنسی ایو ننگ ڈاکٹر کامران جنجوعہ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے

موبائل پرسنل ہے اس پر کال نہ کریں ،میڈیا کو جواب وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم کا نوٹس ، جواب طلب کر لیا

ہفتہ 20 مئی 2017 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) قائداعظم یونیورسٹی میںطلبا ء کے درمیان تصادم کے باعث زخمیوں کو پمز اور پولی کلینک منتقلی کے دوران پمز میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایمرجنسی ایو ننگ ڈاکٹر کامران جنجوعہ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے اور اس دوران میڈیا کی جانب سے انکو مسلسل کالز کی جاتی رہیں تاہم ان کے پاس حادثے کے متعلق معلومات نہ ہونے کے باعث انہوں نے خود کو بچائے کیلئے میڈیا کو جواب دیا کہ موبائل ان کا پرسنل ہے اس پر کال نہ کریں ۔

(جاری ہے)

اس پر وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پیر کو ان سے جواب طلب کر لیا ہے۔(علی)

متعلقہ عنوان :