شارجہ پولیس کی بھکاریوں کے خلاف مہم،مانگنے والاجیل جائیگا

پولیس کی جانب سے شہریوں میں بھکاریوں کے خلاف عربی اور انگریزی زبانوں میں کتابچے تقسیم

اتوار 21 مئی 2017 11:50

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2017ء) شارجہ میں اب بھیک مانگنے والوں کو جیل جانا پڑے گا،شارجہ کی پولیس نے رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر بھکاریوں کے خلاف مہم شروع کر دی ،عرب ٹی وی کے مطابق شارجہ پولیس کی جانب سے بھکاریوں کے خلاف عربی اور انگریزی زبانوں میں کتابچے تقسیم کیے گئے ہیں جن میں شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر ان کے ہاں بھکاری آئیں تو فوراً پولیس میں اطلاع کی جائے تاکہ پولیس ان بھکاریوں کے خلاف فوری کارروائی کر سکے۔

(جاری ہے)

سربراہ شاجہ پولیس کا کہنا تھا کہ بھکاری مختلف ہتھکنڈوں کی بدولت عام عوام کی ہمدردیاں حاصل کر کے انہیں ٹھگتے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پیشہ ور بھکاری معذور،مریض اور زبوں حال ہونے کا ناٹک رچا کر شہریوں سے پیسے اینٹھتے ہیں۔سربراہ شارجہ پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ بھکاری جعلی دستاویزات بھی لے کر پھرتے ہیں جن سے ظاہر کرتے ہیں کہ وہ یتیموں کیلئے مدرسہ یا مسجد کھولنے کے خواہش مند ہیں جس کے نتیجے میں یہ لوگوں سے صدقہ و خیرات کی مد میں کثیر رقم حاصل کرلیتے ہیں۔شارجہ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ماہ مبارک کے حوالے سے صدقہ و خیرات کرنے والے چیریٹی اداروں میں امداد جمع کروائیں۔

متعلقہ عنوان :