کابل بینک کی برانچ پر حملہ، تین افراد ہلاک،30 زخمی

فورسزکے آپریشن میں داعشی اور طالبان کمانڈر فقیر محمد خیر خواہ سمیت 17 شدت پسند ہلاک اور سات زخمی ہوگئے

اتوار 21 مئی 2017 11:50

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2017ء) افغانستان میں کابل بینک کی برانچ پر مسلح افراد کے حملے میں 3 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے، دوسری طرف سیکورٹی فورسز کے انسداد دہشت گردی آپریشنز کے دوران داعش کے اہم کمانڈر اور طالبان کمانڈر فقیر محمد خیر خواہ سمیت 17 شدت پسند ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ۔امریکی سیکورٹی حکام نے افغانستان میں مارچ سے اب تک داعش کے 750 جنگجووں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان میڈیا کے مطابق صوبہ پکتیا کے دارالحکومت میں مسلح افراد نے کابل بینک کی برانچ پر دھاوا بول دیا، جس کے بعد سیکورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔حکام کا کہنا تھا کہ کابل بینک کی برانچ پر 5 مسلح افراد نے حملہ کیا،جس میں 3 افرا دہلاک اور 30 زخمی ہوئے ہیں، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، تاحال کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

(جاری ہے)

افغان حکام کے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہار کے ضلع چھپرہار میں سیکورٹی فورسز کے انسداد دہشت گردی ا?پریشن میں داعش خراسان کے کمانڈر سمیت 10شدت پسند ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، جس کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی ہے۔مقامی حکام کے مطابق مشرقی صوبہ لغمان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں سینئر طالبان کمانڈر فقیر محمد خیر خواہ سمیت7شدت پسند ہلاک ہوگئے۔