ٹرمپ اور روس کے درمیان روابط کے سلسلے میں جاری تحقیقات کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پروپیگنڈا ہیں،امریکی صدارتی مشیر

اتوار 21 مئی 2017 11:50

نیویارک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انسداد دہشت گردی کے مشیر نے گذشتہ سال ٹرمپ اور روس کے درمیان روابط کے سلسلے میں جاری تحقیقات کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے اسے پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کوئی رپورٹنگ نہیں کررہا بلکہ محض پروپیگنڈہ کررہا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیبستیان گورکا نے یہاں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام ہمیں مشن دیا ہے جس پر ہم عملدرآمد کررہے ہیں۔

گورکاجو ٹرمپ انتظامیہ میں شمولیت سے قبل نیشنل سیکیورٹی ایڈیٹر بھی رہے ، نے امریکی صدر پر تنقید کرنے پر صحافیوں کی مخالفت کی ۔ ڈپٹی اسسٹنٹ نے یہ ریمارکس ایسے وقت دیئے ہیں جب امریکی صدر اپنے غیرملکی دورے پر سعودی عرب گئے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اسلحہ کی فروخت کی ایک بڑی ڈیل ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :