Live Updates

نواز شریف نے وفاقی نظام کو کمزور کیا‘ وفاق نے چھوٹے صوبوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا‘ حکومت لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے میں ناکام ہوگئی ‘ ہمیں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے ہیں‘ پاکستان کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ‘ عالمی عدالت انصاف جانے کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی‘ وزیر داخلہ بیمار ہیں ان کا ذہن کام نہیں کرتا‘ حکومت کلبھوشن کے معاملے پر پاکستانی قانون کے مطابق فیصلہ کرے‘ عمران خان خیبر پختونخواہ جیسی سونامی سندھ نہ لائیں

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 21 مئی 2017 12:20

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے وفاقی نظام کو کمزور کیا‘ وفاق نے چھوٹے صوبوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا‘ حکومت لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے میں ناکام ہوگئی ہے‘ ہمیں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے ہیں‘ پاکستان کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے‘ عالمی عدالت انصاف جانے کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی‘ وزیر داخلہ بیمار ہیں ان کا ذہن کام نہیں کرتا‘ حکومت کلبھوشن کے معاملے پر پاکستانی قانون کے مطابق فیصلہ کرے‘ عمران خان خیبر پختونخواہ جیسی سونامی سندھ نہ لائیں۔

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ لوڈشیڈنگ سے متعلق حکومت کے تمام دعوے ناکام ہوچکے ہیں ساڑھے چھ سے سات ہزار میگا واٹ بجلی کا شارٹ فال ہے۔

(جاری ہے)

لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج صرف سندھ نہیں پورے ملک کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ہمیں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے ہیں۔ حکومت تعلیم‘ صحت اور زراعت کے لئے کوئی کام نہیں کرسکی۔

خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف نے وفاق کو کمزور کرنے کی مہم چلائی۔ نواز شریف نے وفاقی نظام کو کمزور کیا۔ وفاق نے چھوٹے صوبوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا۔ پاکستان کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے۔ کلبھوسن کے معاملے پر ہم ناکام ہوئے۔ نواز شریف نے آج تک کلبھوشن کا نام نہیں لیا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف جانے کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔ وزیر داخلہ بیمار ہیں ان کا ذہن کام نہیں کرتا۔ عمران خان خیبرپختونخوا جیسی سونامی سندھ نہ لائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کلبھوشن کے معاملے پر پاکستانی قانون کے مطابق فیصلہ دے۔ (ن غ)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات