بھارتی ایئر چیف کا افسروں کو تیار رہنے کا حکم، ہدف پاکستان ہوسکتا ہے

فضائیہ کے فائٹر سکواڈرن کی تعداد 33،500 سے زائد جنگی طیارے ہیں،بھارتی اخبار

اتوار 21 مئی 2017 12:30

بھارتی ایئر چیف کا افسروں کو تیار رہنے کا حکم، ہدف پاکستان ہوسکتا ہے
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2017ء) بھارتی اخبار نے کہاہے کہ مودی سرکار کا جنگی جنون عملی شکل اختیار کرنے لگا۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے افسران کو مختصر نوٹس پر آپریشن کیلئے تیار رہنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ایئر چیف ایئر ڈیفنس ونگ کے 12 ہزار افسران کو خط میں لکھا ہے کہ فضائیہ موجودہ سازوسامان کے ساتھ ہی حملے کیلئے تیار رہے۔ ہدف پاکستان ہوسکتا ہے۔ بھارتی فضائیہ کے فائٹر سکواڈرن کی تعداد 33 ہے جن میں 500 سے زائد جنگی طیارے ہیں۔

متعلقہ عنوان :