فلم ٹھگز آف ہندوستان ہالی وڈ فلم پائیریٹ آف کیرابین کی ہندی ری میک فلم نہیں ہی اداکار عامر خان

اتوار 21 مئی 2017 12:30

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2017ء) بالی وڈ اداکار عامر خان نے کہا کہ فلم ٹھگز آف ہندوستان ہالی وڈ فلم پائیریٹ آف کیرابین کی ہندی ری میک فلم نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق با لی وڈ اداکار عامر خان نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا ہے کہ میڈیا میں گردش کرنے والی یہ افواہیں بے بنیاد ہیں کہ فلم ٹھگز آف ہندوستان ہالی وڈ پائیریٹ آف کیرابین کی ہندی ری میک فلم ہے،یہ ایکشن اور ایڈونچر پر مبنی منفرد طرز کی فلم ہے جس میں وہ پہلی سب فلموں سے ہٹ کر کردار ادا کر رہے ہیں ،اس فلم کو دیکھ کر مداح انجوائے کریں گے،فلم کی دیگر کاسٹ میں امیتابھ بچن اور فاطمہ ثنا شیخ شامل ہیں۔