ورلڈ جونیئر سکوائش چیمپین شپ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ (آج) شروع ہوگا

تربیتی کیمپ میں ٹرائلز میں منتخب شدہ6کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے ،ْن کوچ فضل شاہ، فہیم گل اور آصف تربیت دیں گے

اتوار 21 مئی 2017 12:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2017ء) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیر اہتمام ورلڈ جونیئر سکوائش چمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ (آج) پیر سے مصحف علی سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میںشروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان سکوائش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان کے مطابق تربیتی کیمپ میں ٹرائلز میں منتخب شدہ6کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جس میں مہران جاوید، عباس زیب حارث اقبال، منصور زمان، ذیشان زیب اور عبدالمالک شامل ہیں اور انہیں تین کوچ فضل شاہ، فہیم گل اور آصف تربیت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ جونیئر سکوائش چمپئن شپ رواں سال 19 سی28 جولائی تک نیوزی لینڈ میں کھلی جائے گی ۔ ورلڈ جونیئر سکوائش چمپئن شپ میں قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز مصحف علی سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میںلئے گئے۔ ٹرائلز میں 13 نامور جونیئر کھلاڑیوںنے شرکت کیں جس میں عباس زیب، منصور زمان، ذیشان گل، مہران جاوید ، حارث اقبال ، سیف اللہ، محمد علی، عبدالقادر، عبدالمالک، محمد فرقان، عزیز رشید، ذیشان زیب اور ذیشان ملک شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :