منگولین زبان کا ڈیٹا بیس تیار کر لیا گیا

ڈیٹا بیس کلائوڈ کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی کی بنیاد پرمکمل کیا گیا ہے

اتوار 21 مئی 2017 12:40

ہوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2017ء) اندرونی منگولیا کے خود مختار ریجن کے ماہرین نے منگولین زبان کے بارے میں ایک ڈیٹا بیس تیار کر لیا ہے،ڈیٹا بیس 19ملین الفاظ اور محاورات پر مشتمل ہے،اس کا مقصد منگولین زبان اور اس کی ثقافت کا تحفظ ہے، یہ پروگرام کلائوڈ کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی کی بنیاد پر 2012ء میں شروع کیا گیا تھا ، اس کااہتمام مینگ ڈانگ کلائوڈ کمپیوٹنگ سینٹر برائے چیف فینگ سٹی اور اندرون منگولیا یونیورسٹی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے،پروگرام کے ایک انجنیئر یان زیائوفینگ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی نے منگولین زبان کے بارے میں دستاویزات 1980ء میں جمع کرنا شروع کی تھیں جس سے ڈیٹا بیس کی تیاری میں زبردست مدد ملی ، ڈیٹا بیس زبان کے بارے میں وسیع معلومات کا حامل ہے جس میں گرائمر ، ادب اور لغت شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :