اندرونی منگولیا اور دیگر علاقوں میں موسلادھار بارشیں ہونگی

چین کے بعض علاقوں میں گرمی کی شدید لہر کم ہونے کی پیشنگوئی

اتوار 21 مئی 2017 12:40

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2017ء) محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ آئندہ تین دنوں کے دوران اندرونی منگولیا اور شمال مشرقی چین اور ہوانگ ہوئی کے بعض علاقوں میں موسلادھار اور ہلکی بارشیں ہوں گی جس سے چین کے بعض علاقوں میں جاری خشک سالی اور گرمی کی شدید لہر کم ہو جائے گی ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا چین کے محکمہ موسمیات نے بعض علاقوں میں سب سے زیادہ درجہ حرارت کیلئے گذشتہ روز ییلو الرٹ جاری کیا ہے ، بعض شمالی صوبوں کے بارے میں توقع ظاہر کی گئی تھی کہ وہاں درجہ حرارت 39ڈگری سیلسئیس تک بڑھ جائے گا،شمالی صوبوں میں آنے والی گرمی کی لہر جس کی وجہ سے مئی میں بعض علاقوں کے درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ ہو گیاہے ، شمالی اور شمال مشرقی چین میں کسی حد تک جاری رہے گی تاہم قومی موسمیات مرکز کو توقع ہے کہ داخلی منگولیا خود مختار علاقے کے بعض علاقوںکا درجہ حرارت حالیہ بارشوں کے باعث کم ہو جائے گا ۔

مرکز کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کی لہر اتوار سے بتدریج کم ہو نا شروع ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :