چین ، ہیلانگ جیانگ میں سربین ٹائیگر کی موجودگی کا انکشاف

سربین ٹائیگر چین کے شمال مشرقی اور روس کے مشرقی علاقوں میں پایا جاتا ہے

اتوار 21 مئی 2017 12:40

ہربن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2017ء) چین کے شمال مشرقی صوبے ہیلانگ جیانگ کے جنگلات میں سربین ٹائیگر کے قدموں کے نشان پائے گئے ہیں ، یہ نشان بالکل واضح اور محفوظ ہیں ۔ماہرین کا خیال ہے کہ یہ سربین ٹائیگر کے قدموں کے نشان ہیں ، قدموں کے یہ نشان گذشتہ روز رائو ہی کائونٹی کے درختوں کے ایک فارم میں کام کرنے والے کارکنوں نے دیکھے تھے جنہوں نے بعد ازاں ماہرین کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنے صاف اور واضح قدموں کے نشانات کم ہی نظر آتے ہیں ، معلوم ہوتا ہے کہ یہ جوان ٹائیگر کے ہیں۔شمال مشرقی فاریسٹری یونیورسٹی کے زینگ منگ ہائی کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ یہ ٹائیگر چین روس سرحد کے ساتھ و و سولی دریا کی طرف چلتا رہا ہے، سربین ٹائیگر دنیا بھر میں مخصوص نسل کا شمار کیا جاتا ہے ، یہ عام طورپر چین کے شمال مشرقی اور روس کے مشرقی علاقوں میں پایا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :