داعش کی کمرٹور دی مگر خطرہ بدستوربرقرارہے،امریکا

داعش کے زیرتسلط 90 فیصد علاقے واپس لینے کا امریکی دعویٰ،آپریشن میں تیزی لارہے ہیں،امریکی وزیردفاع

اتوار 21 مئی 2017 13:10

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2017ء) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے دعویٰ کیا ہے شام اور عراق میں داعش کے زیرتسلط 90 فی صد علاقے واپس لیے لیے گئے ہیں۔ داعش کے پاس قبضے میں لیے گئے علاقوں کا صرف دس فی صد رقبہ بچا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ داعش کی کمر توڑ دی گئی ہے۔ یہ تنظیم ماضی کی طرح طاقت ور نہیں رہی تاہم اس کی طرف سے خطرہ بدستور موجود ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ ان کا ملک شام کے الطبقہ شہر کو داعش سے چھڑانے میں سرگرم ڈیموکریٹک فورسز کی معاونت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہاکہ داعش کا انجام قریب تر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی ممالک نے داعش کے مالی سوتوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔ان کا کہناتھا کہ صدر ٹرمپ نے داعش کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کی سرحد سے متصل علاقوں میں داعش کے وجود کو ختم کررہے ہیں

متعلقہ عنوان :