ملک بھر کے موبائل فون صارفین کو "ان کیس آف ایمر جنسی " کے نام سے اہلخانہ کے اہم ترین موبائل نمبرزسیو کرنے کی ہدایت

اتوار 21 مئی 2017 13:20

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2017ء) فیڈرل روڈ سیفٹی کمیشن پاکستان نے شاندار و تاریخ ساز اقدام اٹھاتے ہوئے ملک بھر کے کروڑوں موبائل ٹیلی فون صارفین کیلئے "آپ کا آئس (ICE) کو ن ہی" کے عنوان سے انتہائی اہمیت کی حامل خصوصی شعور و آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے اور ہر صارف کو اپنے موبائل فون میں "ان کیس آف ایمر جنسی " (ICE) کے نام سے اہلخانہ کے موبائل نمبرز سیو کرنے کی ہدائت کی ہے اور کہا ہے کہ موبائل فون صارف ایک سے زیادہ اہم ترین موبائل نمبرز آئس ون ،آئس ٹو ، آئس تھری وغیرہ کے نام سے بھی سیو کر سکتے ہیں اس طرح کسی حادثہ ، ناگہانی آفت یا ایمر جنسی کی صورت میں ان نمبرز کو فوری آگاہ کیا جا سکے گا جس سے ہزاروں لاکھوں قیمتی جانیں بچانے سمیت فوری اطلاعات ، معلومات و رہنمائی کا فریضہ بھی سر انجام دینے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

کمیشن کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ ملک بھر کے کروڑوں افراد اس وقت موبائل ٹیلی فون استعمال کر رہے ہیں۔انہوںنے بتایاکہ ایک شہر سے دوسرے شہر ، ایک صوبہ سے دوسرے صوبہ یا اپنے ہی شہر میں سفر کے دوران تقریباً ہر شخص کے پاس موبائل فون موجود ہوتا ہے۔انہوںنے بتایا کہ ملک بھر میں روزانہ سینکڑوں ہزاروں روڈ ایکسیڈنٹ ، حادثات ، ناخوشگوار و اقعات ، قدرتی آفات اور نا گہا نی و غیر معمولی اقدامات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

فیڈرل روڈ سیفٹی کمیشن پاکستان نے شاندار و تاریخ ساز اقدام اٹھاتے ہوئے ملک بھر کے کروڑوں موبائل ٹیلی فون صارفین کیلئے "آپ کا آئس (ICE) کو ن ہی" کے عنوان سے انتہائی اہمیت کی حامل خصوصی شعور و آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے اور ہر صارف کو اپنے موبائل فون میں "ان کیس آف ایمر جنسی " (ICE) کے نام سے اہلخانہ کے موبائل نمبرز سیو کرنے کی ہدائت کی ہے اور کہا ہے کہ موبائل فون صارف ایک سے زیادہ اہم ترین موبائل نمبرز آئس ون ،آئس ٹو ، آئس تھری وغیرہ کے نام سے بھی سیو کر سکتے ہیں اس طرح کسی حادثہ ، ناگہانی آفت یا ایمر جنسی کی صورت میں ان نمبرز کو فوری آگاہ کیا جا سکے گا جس سے ہزاروں لاکھوں قیمتی جانیں بچانے سمیت فوری اطلاعات ، معلومات و رہنمائی کا فریضہ بھی سر انجام دینے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :