محکمہ زراعت نے غیر معیاری زرعی ادویات کی فروخت کی حوصلہ شکنی کیلئے اینٹی ملاوٹ کنٹرول لائن قائم کر دی۔فری نمبر بھی جاری کر دیا گیا

اتوار 21 مئی 2017 13:20

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2017ء) حکومتی ہدایات کی روشنی میں محکمہ زراعت نے غیر معیاری زرعی ادویات اور سپرے وغیرہ کی فروخت کی حوصلہ شکنی کیلئے فوری تدارکی و انسدادی اقداما ت کی غرض سے اینٹی ملاوٹ کنٹرول لائن قائم کر دی ہے اور کاشتکاروں ، کسانو ں، زمینداروں کیلئے ٹال فری نمبربھی جاری کر دیا ہے جبکہ متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی شکائت ، جعلی ، غیر معیاری، ناقص زرعی ادویات و سپرے وغیرہ کی تیاری اور خریدو فروخت کے سلسلہ میں فوری طور پر دفتری اوقات میں ٹال فری نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ذرائع نے کہا کہ محکمہ زراعت کے حکام کے علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ بعض عناصر ویگنوں وغیرہ میں موبائل سیل سٹور قائم کر کے دیہاتوں میں جا کر ناقص ، غیر معیاری ، جعلی زرعی ادویات اور سپرے فروخت کر رہے ہیں جس سے کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ اس اقدام سے فصلات کو بھی نقصان پہنچے کا اندیشہ ہے لہٰذا اس سلسلہ میں کسی نرمی کا مظاہرہ نہ کیا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :