حکومت لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ،ْ معاملے پر حکومت کے خلاف پورے ملک میں تحریک چلائینگے ،ْخورشید شاہ

پاکستان میں کو ئی خارجہ پالیسی نہیں ،ْ کلبھوشن کے معاملے پر ناکام ہو گئے ہیں ،ْعمران خان خیبرپختونخوا جیسی سونامی سندھ نہ لائیں ،ْاپوزیشن لیڈر

اتوار 21 مئی 2017 13:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ،ْ معاملے پر حکومت کے خلاف پورے ملک میں تحریک چلائینگے ،ْ پاکستان میں کو ئی خارجہ پالیسی نہیں ،ْ کلبھوشن کے معاملے پر ناکام ہو گئے ہیں ،ْعمران خان خیبرپختونخوا جیسی سونامی سندھ نہ لائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نے 4 برس میں زراعت کو تباہ کردیا ،ْحکومت رمضان میں بجلی نہیں دے سکتی جبکہ ہم نے رمضان میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ کرکے عوام کو دھوکا دیا گیا خورشید شاہ نے کہا کہ لوڈشیڈنگ سے متعلق حکومت کے تمام دعوے ناکام ہوچکے ہیں ساڑھے چھ سے سات ہزار میگا واٹ بجلی کا شارٹ فال ہے۔

(جاری ہے)

لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج صرف سندھ نہیں پورے ملک کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ہمیں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے ہیں۔حکومت تعلیم‘ صحت اور زراعت کے لئے کوئی کام نہیں کرسکی۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے ہیں۔ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج پورے ملک کیلئے ہے تاہم پورے ملک میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے۔ کلبھوشن کے معاملے پر ہم ناکام ہوگئے ہیں۔عالمی عدالت انصاف جانے کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ نواز شریف نے وفاق کو کمزور کرنے کی مہم چلائی۔ نواز شریف نے وفاقی نظام کو کمزور کیا۔ وفاق نے چھوٹے صوبوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر داخلہ بیمار ہیں ان کا ذہن کام نہیں کرتا۔ عمران خان خیبرپختونخوا جیسی سونامی سندھ نہ لائیں۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ حکومت کلبھوشن کے معاملے پر پاکستانی قانون کے مطابق فیصلہ دے۔