17720میگاواٹ بجلی پیداکرنیکادعویٰ جھوٹا،حکومت صرف448میگاواٹ پیداکرسکی

صرف 448 میگاواٹ پیدا کی گئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 21 مئی 2017 14:19

17720میگاواٹ بجلی پیداکرنیکادعویٰ جھوٹا،حکومت صرف448میگاواٹ پیداکرسکی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔21مئی2017ء) : وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف کے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کاپول کھل گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملکی تاریخ میں ریکارڈبجلی پیداکرنے کادعویٰ کرنے والے محض 448میگاواٹ بجلی کااضافہ کرسکے۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف نے دوروزقبل اپنے ٹویٹ میں کہاکہ ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ 17720میگاواٹ بجلی پیداکی گئی۔جبکہ پچھلے سال وزارت پانی وبجلی کاکہناتھا کہ یہ پیداوار17272میگاواٹ تھی۔وزارت پانی وبجلی کوجواب دیناپڑے گاکہ چشمہ نیوکلیئر،فوجی فرٹیلائزرپلانٹ،بھکھی پاوراور نندی پورپاورپلانٹ کاافتتاح کیاگیا،لیکن ان پاورپلانٹس کی بنائی ہوئی بجلی کہاں چلے گئی؟ ۔۔۔ ویڈیو بھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :