اداکارہ میرا رمضان شو میں مفتی عبدالقوی کے ہمراہ میزبانی کریں گی

اتوار 21 مئی 2017 14:20

اداکارہ میرا رمضان شو میں مفتی عبدالقوی کے ہمراہ میزبانی کریں گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2017ء) اداکارہ میرا ٹی وی شو کی میزبانی کریں گی اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ کوئی عام شو نہیں بلکہ رمضان شو ہے۔ اس شو میں ان کا ساتھ دینے کیلئے مفتی عبدالقوی بھی موجود ہوں گے جنہیں مرحومہ قندیل بلوچ کے قتل کے مقدمے کو لے کر خاصی شہرت ملی۔

(جاری ہے)

اگرچہ مفتی عبدالقوی اس سے پہلے اپنے ’’فتوئوں‘‘ کے باعث شہرت حاصل کر چکے تھے تاہم قندیل بلوچ کیساتھ سامنے آنے والی تصاویر نے تو ان کی شہرت کو ’’چار چاند‘‘ لگا دئیے۔ یہ دیکھنا باقی ہے کہ عوام کو یہ شو کتنا پسند آتا ہے۔ اس سے قبل وینا ملک نے بھی رمضان شو شروع کیا تھا جو عوام کی جانب سے ملنے والی شکایات کے باعث صرف 4 روز بعد ہی بند کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :