مودی سرکار کا جنگی جنون خطے کے امن کیلئے خطرہ بن گیا

بھارتی فضائیہ کے چیف نے ایئرفورس کے 100فسروں کو جنگ کیلئے تیار رہنے کا حکم دیدیا موجودہ وقت میں ملک خطرات میں گھرا ہواہے، روایتی خطرات اور دیگر ٹاسک کیلئے افواج کے نوجوانوں کو تیار رہنا چاہئے، فضائیہ کے پائلٹوں اور افسروں کو قلیل نوٹس پر کسی بھی وقت آپریشن کیلئے بلایا جاسکتاہے، بی ایس دھنوا کا ائیرفورس کے افسروں کو خط

اتوار 21 مئی 2017 14:20

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2017ء) مودی سرکار کا جنگی جنون خطے کے امن کیلئے خطرہ بن گیا،بھارتی فضائیہ کے چیف نے ایئرفورس کے 100افسروں کو جنگ کیلئے تیار رہنے کا حکم دیاہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر چیف بی ایس دھنوا نے افسروں کو آگاہ کیا کہ روایتی خطرات کا سامنا ہے آپریشن کیلئے کسی بھی وقت بلایا جاسکتا ہے۔بھارت کے ایئرچیف نے تیس مارچ کو ایئرفورس کے ایک سو افسروں کا الگ الگ خط لکھا۔

(جاری ہے)

کہا ملک کو خطرات کا سامنا ہے۔ فضائیہ کے پائلٹوں اور افسروں کو قلیل نوٹس پر کسی بھی وقت آپریشن کیلئے بلایا جاسکتاہے۔بی ایس دھنوا کا کہناہے کہ موجودہ وقت میں ملک خطرات میں گھرا ہواہے۔ روایتی خطرات اور دیگر ٹاسک کیلئے افواج کے نوجوانوں کو تیار رہنا چاہئے۔بی ایس دھنوا نے خط میں ائیر فورس کی خواتین ساتھیوں کو جنسی ہراساں کرنے کا بھی ذکر کیا۔کہاکہ فضائیہ میں اس گری ہوئی حرکت پرقابو پانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :