ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان (آج )منظور وٹو سے ملاقات کریں گی

ابھی پارٹی کا حصہ ہیں،خدشات ‘گلے شکوے دور کریں گے‘ سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز

اتوار 21 مئی 2017 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2017ء) سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان آج ( پیر) کے روز پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سینئر نائب صدر منظور وٹو سے ملاقات کریں گی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے منظور وٹو کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان پیپلز پارٹی کا حصہ اوراثاثہ ہیں۔ ان کے خدشات ، گلے شکوے دور کئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے فردوس عاشق اعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے خبریں میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔