ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے تعاون سے سیوریج، واٹر سپلائی ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، ٹرانسپورٹ ،ری ہیبلی ٹیشن کی فراہمی کیلئے پراجیکٹ تیار

صوبہ کے پانچ بڑے شہرساہیوال، سیالکوٹ، رحیم یارخان، بہاولپور اور سرگودھا میںاس پرا جیکٹ پر عمل در آمد ہو گا‘وزیر بلدیات منشا اللہ

اتوار 21 مئی 2017 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2017ء) صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صوبہ بھر میں بلدیاتی نظام کے ذریعے ہر قسم کی سہولیات عوام کو ان کی دہلیز تک پہنچانے کو اپنی اولین ترجیحات بنائے ہوئے ہیں،ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے تعاون سے صوبہ کے پانچ بڑے شہروں ساہیوال، سیالکوٹ، رحیم یارخان، بہاولپور اور سرگودھا میں عوام کو سیوریج، واٹر سپلائی ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، ٹرانسپورٹ او رری ہیبلی ٹیشن کے بہترین معاملات کی فراہمی کے لئے 600ملین ڈالر کی خطیر رقم سے پراجیکٹ تیار کیا جا رہاہی-شہری سہولیات کی فراہمی بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پراجیکٹ پر عمل کا آغاز سیالکوٹ اور ساہیوال میں شروع کیاجائے گا-شہری سہولیات جیسے پینے کے صاف پانی ، سیوریج کے نظام کی بحالی،صفائی کی سہولیات،پارکوں، گلیوں اور بس ٹرمینلز پر تمام سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے کام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسرے مرحلے میں رحیم یارخان، بہاولپور اور سرگودھا کو بھی شامل کر لیا جائے گا۔اس پراجیکٹ پر عمل در آمد ہونے کے بعدان شہروں میں عام لوگوںکے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ کی ہدایت پر صوبہ بھر کے تمام شہروں میں عوام کو ان کی دہلیز دی سہولیات کی فراہمی کے لئے صوبہ بھر میںحکومت تیز تر اقدامات عمل میں لائے ہوئے ہے۔

اس سلسلے میں تمام بلدیاتی نمائندوں کو ہدایت دے دی گئی ہے کہ صو بھر میں تما م واٹر فلٹریشن پوائنٹس کو چیک کیا جائے اور پانی کے معیار بارے بھی لیبارٹری رپورٹ حاصل کی جائے۔ا نہو ں نے کہا کہ شہروں میں صفائی کے انتظامات بارے بھی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیںجبکہ تمام سینٹری ورکوں کی حاضریاں بھی موقع پر چیک کی جا رہی ہیں۔انہو ں نے کہا کہ شہروں میں پیشہ ور فقیروں اور مانگنے والوں کا سیلاب امڈ آ یا ہے جس کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں جبکہ تما م چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین بھی اس سلسلے میںسخت اقدامات عمل میںلانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :