ناروے کی پارلیمنٹ میں (کل)منگل کو مسئلہ کشمیر پر بحث ہوگی

اتوار 21 مئی 2017 14:21

اوسلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2017ء) ناروے کی پارلیمنٹ میں رواں مہینے کی (کل) منگل23 مئی کو تنازعہ کشمیرپر بحث کا انعقاد کیا جائے گا۔کشمیر میڈیا سروس کے طابق قبل ازیں 2010 ء اور 2012 ء میں ناروے کی پالیمنٹ میں کشمیر پر بحث کا انعقاد کیا گیا تھا جس دوران مقبوضہ علاقے میں دریافت ہونے والی گمنام اجتماعی قبروں کی دریافت کا معاملہ بھی اٹھایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

کشمیر سیکنڈ نیویں کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر علی شاہنواز خان نے اوسلو میں جاری ایک بیان میں ناروے کی حکومت کی کشمیر کے بارے میں دلچسپی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دیگر یورپی حکومتیں اور دارے بھی تنازعہ کشمیر پر بحث و مباحثوں کے انعقاد میں دلچسپی لیں گے۔ انہوںنے کہا کہ ناروے کی پارلیمنٹ نے متعدد مرتبہ بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کیے لیے ایک بامعنی مذاکراتی عمل شروع کریں۔