امریکی جیٹ طیاروں کا شام میں تازہ حملہ غیر قانونی ہے، روس

امریکی حکام کے فیصلے کے پیچھے چاہے کوئی بھی سبب ہی کیوں نہ ہو یہ حملہ غیر قانونی ہے اور شامی سر زمین کی خلاف ورزی کی ایک نئی کاروائی ،امریکہ کے حملے سے پیشتر ماسکو کو انتباہ دینے کے حوالے سے کو ئی معلومات نہیں ہیں،سرگئی لاروف

اتوار 21 مئی 2017 14:50

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2017ء) روس نے کہا ہے کہ امریکی جیٹ طیاروں کا شام میں تازہ حملہ غیر قانونی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکی جیٹ طیاروں کے شام میں الا تنف علاقے کے جوار میں اسد انتظامیہ کی قوتوں کے ایک قافلے پر حملے کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

قبرصی یونانی انتظامیہ میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے والے لاوروف نے مذکورہ قافلے پر حملے کے سبب کے طور پر امریکہ اور اتحادی قوتوں کے لیے خطرہ تشکیل دینے کے دعویکی یاد دہانی کراتے ہوئے بتایا کہ امریکی حکام کے اس فیصلے کے پیچھے چاہے کوئی بھی سبب ہی کیوں نہ ہو یہ حملہ غیر قانونی ہے اور شامی سر زمین کی خلاف ورزی کی ایک نئی کاروائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے اس حملے سے پیشتر ماسکو کو انتباہ دینے کے حوالے سے ان کو ئی معلومات نہیں ہیں۔یاد رہے کہ روسی حکام نے اس سے قبل بھی امریکی طیاروں کی شامی فوج کے قافلے پر بمباری کے ناقابل قبول ہونے کا کہا تھا۔

متعلقہ عنوان :