ایورنیواسٹوڈیو کو بتدریج نئی ٹیکنالوجی سے سجایا جارہاہے،ترجمان

اتوار 21 مئی 2017 15:00

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2017ء) ایورنیو سٹوڈیو کی انتظامیہ نے اسٹوڈیوک؂ کی فروخت کے حوالے سے تمام خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے غلط قرار دیاہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ایورنیو اسٹوڈیو نے ایک ملاقات ہیں بتایا کہ ایورنیواسٹوڈیو کو بتدریج نئی ٹیکنالوجی سے سجایا جارہاہے۔فلورز میں جدت پیداکی جارہی ہے۔اسے فروخت کرنے یاختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ایسی خبریں اور افواہیں اڑاکر خوامخواہ بد گمانی پھیلائی جارہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ اب جبکہ سینمادوربارہ آباد ہورہے ہیں ہم فلمسازی کے حوالے سے جدید سہولتیں فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :