حکومت کے پاس 16 مطالبات ماننے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں‘ حکومت جتنی تاخیر کرے گی اتنی اس کے لئے مشکلات پیدا ہوں گی‘ اب صرف شاہراہ فیصل نہیں پورا پاکستان بند ہوگا‘ فخر ہے پاکستان کراچی کے پیسے سے چلتا ہے‘ پانی کے مسئلے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کی پریس کانفرنس

اتوار 21 مئی 2017 15:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس 16 مطالبات ماننے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں‘ حکومت جتنی تاخیر کرے گی اتنی اس کے لئے مشکلات پیدا ہوں گی‘ اب صرف شاہراہ فیصل نہیں پورا پاکستان بند ہوگا‘ فخر ہے پاکستان کراچی کے پیسے سے چلتا ہے‘ پانی کے مسئلے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا‘ اپنے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے‘ نواب راشد کو پی ایس پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہاکہ حکومت کے پاس سولہ مطالبات ماننے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔ شارع فیصل بند ہونے سے پریشان ہوگئے تھے اب پورا کراچی بند کریںگے۔ کراچی کے بعد پورا سندھ بند کریں گے۔ ہم اپنے مطالبات سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جتنا تاخیر کرے گی اتنی اس کے لئے مشکلات پیدا ہوں گی۔ مصطفی کمال نے کہا کہ فخر ہے پاکستان کراچی کے پیسے سے چلتا ہے۔پانی کے مسئلے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔ نواب راشد کو پی ایس پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں نواب راشد کو تمام سیاسی پارٹیوں نے شمولیت کید عوت دی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ (ن غ)