قومی اقتصادی کونسل میںجاندار انداز میں وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے آزادکشمیر کے عوام کا مقدمہ پیش کیا وفاقی حکومت اور وزیراعظم نواز شریف نے بجٹ میں سو فیصد اضافہ کر کے آزادکشمیر کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کر کے دکھایا ہے

آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی بیرسٹر افتخار علی گیلانی کی عوامی وفود سے بات چیت

اتوار 21 مئی 2017 15:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2017ء) آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل میںجاندار انداز میں وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے آزادکشمیر کے عوام کا مقدمہ پیش کیا وفاقی حکومت اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے بجٹ میں سو فیصد اضافہ کر کے آزادکشمیر کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کر کے دکھایا ہے ‘ریاست کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی ،فلاح وبہبود کیلئے موجودہ حکومت عملی اقدامات اٹھا رہی ہے قومی اقتصادی کونسل میں پہلی مرتبہ وزیراعظم آزادکشمیر نے ریاست کے عوام کی نمائندگی کی آزادکشمیر کو گزشتہ حکومتوں نے کھڈے لائن لگا دیا تھا مسلم لیگ ن نے آزادکشمیر کے عوام کی دلی خواہشات پوری کر کے دکھائی ہیںریاست کو جائز حقوق ملنا شروع ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ انتہائی مختصر عرصہ تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں آزادکشمیر کے عوام کو جائز حقوق دلوانے کیلئے جامعہ منصوبہ بندی کے تحت کام ہو رہا ہے مسلم لیگ ن نے عوام سے انتخابات میں جو وعدے کئے وہ بتدریج پورے ہو رہے ہیں جو بات کی اسے پورا کر کے دکھایا ہے عام آدمی کی سہولت کیلئے ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کر دی گئی ہے جس سے عوام مستفید ہو رہے ہیں وزیراعظم انفراسٹرکچر پروگرام کے تحت بلا تخصیص تعمیر و ترقی کا عمل جاری ہے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں بڑے تعمیراتی منصوبوں کیلئے کام ہو رہا ہے نیلم سے لے کر بھمبر تک سڑکوں کا جال بچھایا جائے گا جس سے عوام کی سفری مشکلات میں کمی آئے گی آئندہ بجٹ میں عوام کیلئے بڑے منصوبہ جات شامل کریں گے تاکہ عوام کی مشکلات دور ہو سکیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں صرف اعلانات کر کے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا جاتا رہا آزادکشمیر کے سابقہ حکمرانوں نے صرف وقت گزارنے کے علاوہ عوام کیلئے کچھ نہیں کیا موجودہ دور میں عوام کا کام ہوتا دکھائی دے رہا ہے