بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج کے ملازمین کو حکومت فی الفور نارمل میزانیہ پر لائے ‘چوہدری جہانزیب

اتوار 21 مئی 2017 15:10

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2017ء) حک ومت بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج کے ملازمین کو فی الفور نارمل میزانیہ پر لائے ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے تاحال کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں جس کے باعث میڈیکل کالج کے ملازمین کشمکش جیسی صورتحال میں مبتلا ہیں ۔ موجودہ حکومت سے ملازمین نے بیش بہا امیدیں اور توقعات وابستہ کر رکھی ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ آنے والے بجٹ میں بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج کے ملازمین کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ ان کا نارمل میزانیہ پر لایاجائیگا تاکہ ملازمین خوشحال ہو سکیں ۔

ان خیالات کااظہار چوہدری جہانزیب نے اپنے جاری کیے ایک بیان میں کیا۔ چوہدری جہانزیب نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج میرپور کی آن و شان ہے جہاں میرپور کے ہونہار طلباء وطالبات میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ اپنے فرائض سرانجام دینے والے ملازمین کے مسائل جوں کے توں ہیں حکومت نے وعدے کیے تھے کہ وہ بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج کے ملازمین کے مسائل کو اولین ترجیحات میں حل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو نارمل میزانیہ پر لائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر اپنے وعدوں کو ایفاء کرتے ہوئے میڈیکل کالج کے ملازمین کو نارمل میزانیہ پر لائے اور آئندہ آنے والے بجٹ میں میڈیکل کالج میرپور کے ملازمین کے خصوصی اعلان کرئے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو علم ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج میرپور کے ملازمین انتہائی کسمپرسی کے عالم میں اپنا گھر بار چلا رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کے گھریلو حالات انتہائی خراب ہیں جب تک ہم ملازمین کو نارمل میزانیہ پر نہیں لایاجائیگا ہمارے مسائل حل نہیں ہو سکتے ۔

چوہدری جہانزیب نے حکومت آزادکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان ، چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طورپر میڈیکل کالج بے نظیر بھٹو شہید کے ملازمین کو آئندہ آنے والے بجٹ میں نارمل میزانیہ پر لاکر اپنا وعدہ پورا کریں ۔

متعلقہ عنوان :