وزراء حکو مت لیگی ممبران کالے شیشے والی گا ڑیوں اور ائیر کنڈیشن ریٹرنگ رومز سے باہر نکل کر کا لے چشمے اتا ر کر دیکھ سن لیا کریں تاکہ ان کو پتہ چلے کیا ہو رہا ہے اور کیا ہو گا‘جن کو یہ بھی معلوم نہیں پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنر ل سیدنیئر بخاری مظاہر ے کی قیا دت کر تے ہو ئے یواین او آفس گئے اور کشمیر پر احتجاجی قرارداد پیش کی

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنما ء سا بق وزیر اطلا عات و تعلقات عامہ سید با زل نقو ی کی بات چیت

اتوار 21 مئی 2017 15:11

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2017ء) پا کستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنما ء سا بق وزیر اطلا عات و تعلقات عامہ سید با زل نقو ی نے کہا ہے کہ وزراء حکو مت لیگی ممبران کالے شیشے والی گا ڑیوں اور ائیر کنڈیشن ریٹرنگ رومز سے باہر نکل کر کا لے چشمے اتا ر کر دیکھ سن لیا کریں تا نکہ ان کو پتہ چلے کیا ہو رہا ہے اور کیا ہو گا ،جن کو یہ بھی معلوم نہیں پا کستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنر ل سیدنیئر بخاری مظاہر ے کی قیا دت کر تے ہو ئے یواین او آفس گئے اور کشمیر پر احتجاجی قرارداد پیش کی جس کے بعد خالصتاً کشمیر کے حالات پر پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا سارے میڈیا نے کوریج دی حتے کے چئیر میں بلا ول بٹھو کشمیر پر با ت کرتے ہیں توبھا رتی سرکا ر اور میڈیا چیختا چلا تا ہے تکلیف توا س کو ہو نی چا ئیے کیو نکہ پییلز پارٹی کی قیا دت کا کشمیر پر وہی مو قف ہے جو کمشیر یو ں کا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز وزراء حکو مت اور لیگی ممبر ان اسمبلی کے پیپلز پارٹی کے خلا ف بیا ن پر تبصرہ کرتے ہو ئے کیا بازل نقوی نے کہا کہ سپریم کو رٹ آزاد کشمیر تعلیمی پیکج کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے جسے وزراء نے متنا زع اور بلا جواز قراردے کر تعلیم دشمنی کا ثبو ت دیا ہے پیپلز پا رٹی اسمبلیوں کے اند ر اور با ہر ہر فورم پر تعلیمی پیکج کا دفاع کر ے گی اور غریب متوسط طبقات کے بچوں کو اپنے گھر کے پا س تعلیم سے محروم کرنے کے عزائم کو نا کا م بنا ئیں گے با زل نقوی نے کہا جن کو آمر یت والا صدارتی نظام بہت یا د آتا ہے اور عوام کو ووٹ کا حق دے کر اپنے نمائندے منتخب کر نے کے اختیا ر سے تکلیف ہو تی ہے وہ وزیر مشیر نہ ہو تے اگر پارلیما نی نظام نہ ہو تا شہید بٹھو کی کا ل پر پو رے ملک اور ریا ست کے دونو ں اطراف بھارت کے کشمیر پر جابرانہ قبضہ کے خلاف تاریخ ساز ہڑتال کا آغاز ہو ا محترمہ بے نظیر بٹھو نے او آئی سی کانفرنس میں حریت کا نفرنس کومبصر کا درجہ دلا کر عالمی سطع پر کشمیر یوں کی آواز تسلیم کروائی میاں نواز شریف تو کشمیر کی بیٹیوں کے لیے دولفظ بولنا گوارہ نہیں کرتے اور یہاں بڑے بڑے دعوے کیے جا رہے ہیں

متعلقہ عنوان :