ترقیاتی ادارہ مظفرآباد میں اصلاحات کا آغاز

چیئرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد چوہدری محمد رقیب نے تعمیراتی کاموں کیلئے این او سی کا حصول مزید آسان بنا دیا

اتوار 21 مئی 2017 15:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2017ء) ترقیاتی ادارہ مظفرآباد میں اصلاحات کا آغاز۔چیئرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد چوہدری محمد رقیب نے تعمیراتی کاموں کیلئے این او سی کا حصول مزید آسان بنا دیا ۔اب شہریوں کو این او سی چار دن بعد ملے گا۔این او سی کا چارج مفتی سرفراز احمد کو سونپ دیا گیا ۔اب این او سی کیلئے شہریوں کو ایم ڈی اے کے دفاتر میں ذلیل و خوار نہیں ہونا پڑے گابلکہ این او سی کی درخواست دفتر میں جمع ہونے کے بعد ایم ڈی اے کے ملازم شعبہ این او سی مفتی سرفراز احمد خود سائلین سے رابطہ کرکے جملہ پراسس مکمل کروانے کے بعد این او سی جاری کروانے کے پابند ہونگے ۔

چیئرمین ڈیم چوہدری رقیب خود جملہ امور کی نگرانی کرینگے ان کے اس اقدام کے بعد اب سائلین کو دفاتر کے چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔

(جاری ہے)

بلکہ ایم ڈی اے کے اہلکار مفتی سرفراز احمد خود سائلین سے رابطہ کر کے این او سی جاری کروائیں گے ۔چیئرمین ترقیاتی ادارہ کی طرف سے این او سی کا حصول آسان ہو گیا ہے ۔قبل ازیں سائلین کو چھ چھ ماہ دفات کے چکر کاٹنے کے بعد این او سی ملتا تھا مگر موجودہ چیئرمین کی ذاتی دلچسپی اور سائلین کی سہولت کیلئے این او سی کا حصول مزید آسان کر دیا گیا ہے ۔عوامی و سماجی اور سیاسی حلقوں نے چوہدری رقیب کو مبارکباد دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے کہ جنہوں نے سائلین کی سہولت کی خاطر اہم قدم اٹھایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :