بھارتی ایئر چیف کی گیدڑ بھبھکی،فضائیہ افسروں کو تیار رہنے کا حکم

ہد ف پاکستان ہوسکتا ہے،بھارتی اخبار کا دعویٰ

اتوار 21 مئی 2017 15:40

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2017ء) بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ مودی سرکار کا جنگی جنون عملی شکل اختیار کرنے لگا۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے افسران کو مختصر نوٹس پر آپریشن کیلئے تیار رہنے کا حکم دیدیا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ایئر چیف ایئر ڈیفنس ونگ کے 12 ہزار افسران کو خط میں لکھا ہے کہ فضائیہ موجودہ سازوسامان کے ساتھ ہی حملے کیلئے تیار رہے۔

(جاری ہے)

اخبار کے مطابق اس تیاری کا ہدف پاکستان ہوسکتا ہے۔ بھارتی فضائیہ کے فائٹر سکواڈرن کی تعداد 33 ہے جن میں 500 سے زائد جنگی طیارے ہیں۔ بھارت میں نریندرمودی کی حکومت آنے کے بعد انتہا پسندی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے،خاص طور نریندر مودی پاکستان کے ساتھ ہر معاملے پر کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔دوسری طرف بھارت کے اندرونی مسائل اس قد ر زیادہ ہیں جس پر پردہ پوشی کرتے ہوئے مودی حکومت بین الاقوامی مسائل پر زیادہ روجہ دے رہی ہی

متعلقہ عنوان :