عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن یادیو کے معاملے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں دیا، اپوزیشن رہنماؤں نے فیصلے کو پوری طرح پڑھا نہیں اور اس پر تبصرے کر رہے ہیں، رکن پنجاب اسمبلی چوہدری افتخار احمد وارثی کی اے پی پی سے گفتگو

اتوار 21 مئی 2017 16:00

کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری افتخار احمد وارثی نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن یادیو کے معاملے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں دیا جس پر اپوزیشن جماعتیں اپنی سیاست چمکا رہی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اے پی پی سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف نے بھارت سے بھی کہا ہے کہ وہ کیس کے میرٹ بارے عدالت کو مطمئن نہیں کر پایا اور اس نے حتمی فیصلے تک کلبھوشن یادیو کو سنائی جانے والی سزا پر عمل درآمد روکنے کا حکم جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں نے فیصلے کو پوری طرح پڑھا بھی نہیں اور اس پر تبصرے کر رہے ہیں جو قومی مفادات کے خلاف ہے ۔افتخار احمد وارثی نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچے یا نہ پہنچے مگر اپوزیشن کے رویے سے ضرور پہنچ رہا ہے۔انہوں نے تمام سیاسی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ ہر معاملے میں اپنی سیاست نہ چمکائیں۔