چین میں نئی تیز رفتار ریلوے لائن کی تعمیر کا کام شروع کر دیا

ہائی سپیڈ ریلوے لائن دارالحکومت بیجنگ اور نئے ترقیاتی زون کو آپس میں ملائے گی

اتوار 21 مئی 2017 16:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2017ء) چین کے ریلوے گروپ نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت کے نئے ہوائی اڈے اور شیونگ گان نیوایریا کو ملانے والی بیجنگ ۔

(جاری ہے)

باجو ہائی سپیڈ ریلوے لائن کے اہم رابطے کی تعمیر اتوار کو شروع ہو گئی ہے ، یہ پسنجر ریلوے لائن بیجنگ اور بیجنگ سے 80کلومیٹر جنوب میں ایک ہمسائیہ شہر باجو کو آپس میں ملائے گی ، باجو ملک کے بڑھتے ہوئے ترقیاتی زون شیونگ گان نیو ایریا سے بھی ملحق ہے ، 350کلومیٹر فی گھنٹہ کی ڈیزائن شدہ رفتار والی ریلوے لائن 2019ء میں مکمل کی جائے گی ۔

یہ بات پراجیکٹ منیجر ہوجیان لی نے بتائی ہے ۔مسافر نئے ریلوے لائن پر ایک زیر زمین سٹاف کے ذریعے دارالحکومت کے نئے ہوائی اڈے اور تیز رفتار ریلوے سٹیشن کے درمیان آ جا سکیںگے ،تکمیل کے بعد جد ید ٹرانسپورٹیشن نیٹ ورک ملک کے دارالحکومت کی خدمت کرے گا اور شمالی چین میں نئی فعالیت پیدا کرے گا ، نئی ریلوے لائن بیجنگ اور ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقے کو ملانے والے بیجنگ ۔کوئو نون کا بھی اہم حصہ ہے ، 2019ء تک ہانگ کانگ اور شیونگ گان کو نئی ریلوے لائن کے ذریعے ملادیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :