کویت میں نوبیاہتا جوڑوں میں طلاق کی شرح بڑھ کر 60 فیصد ہوگئی

اتوار 21 مئی 2017 16:20

کویت سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2017ء) کویت میں نوبیاہتا جوڑوں میں طلاق کی شرح بڑھ کر 60 فیصد ہوگئی جس کی وجہ لالچ کی بنیاد پر شادی ہے۔ اتوار کو میڈیا نے وزارت انصاف کی جاری حالیہ رپورٹ کے حوالہ سے بتایا کہ رواں سال کے پہلے دوماہ کے دوران 2001 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جن میں سے 1193 جوڑے طلاق کے باعث علیحدہ ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

2016 ء کے پہلے دوماہ کے دوران 2425 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جن میں سے 1180 میں طلاق ہوئی تھی۔ وزارت انصاف نے بتایا کہ رواں سال کے دوران جہاں طلاقوں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے وہیں شادی کرنے کی شرح میں بھی کمی آئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ طلاق کی شرح میں اضافے کی وجہ حکومت کی جانب سے شادی کیلئے قرض اور مالی امداد کی فراہمی ہے۔چنانچہ لالچ کی بنیاد پر ہونے والی شادیاں جلد طلاق پر ختم ہوجاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :