افغان نائب صدر عبدالرشید دوستم کے ترکی جانے سے متعلق قیاس آرائیاں

دوستم طبی معائنے کے بعد ترکی سے واپس لوٹ آئیں گے،ایسی تمام خبریں غلط ہیں کہ نائب صدر ترکی میں جلا وطنی کی زندگی گزرایں گے اور انہوں نے سیاست کو بھی خیرباد کہہ دیا ہے،ترجمان

اتوار 21 مئی 2017 16:30

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2017ء) افغانستان کے نائب صدر عبدالرشید دوستم کی ترکی روانگی کے حوالے سے چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں تاہم انکے ترجمان نے ایسی خبروں کی تردید کی کہ نائب صدر ترکی میں جلا وطنی کی زندگی گزرایں گے اور انہوں نے سیاست کو بھی خیرباد کہہ دیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق ملک کے نائب صدر عبدالرشید دوستم کی ترکی روانگی کے حوالے سے چہ مگوئیاں عروج پر ہیں۔

(جاری ہے)

دوستم کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ طبی معائنے کے بعد ترکی سے واپس لوٹ آئیں گے۔ ترجمان نے تاہم ایسی خبروں کی تردید کی کہ نائب صدر ترکی میں جلا وطنی کی زندگی گزرایں گے اور انہوں نے سیاست کو بھی خیرباد کہہ دیا ہے۔ 63 سالہ دوستم پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے محافظوں سے اپنے ایک حریف کو اغوا کروانے کے بعد اس پر تشدد اور اس کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کا حکم دیا تھا۔ شبہ ہے کہ انہی الزامات کے باعث دوستم فرار ہو کر ترکی گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :