بھارت میں شدید گرمی کے باعث 167افراد ہلاک، مختلف ریاستوں میں شدید پانی کے بحران کا سامنا

اتوار 21 مئی 2017 16:30

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2017ء) بھارت میں شدید گرمی کے باعث 167افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مختلف ریاستوں میںشدید پانی کا بحران بھی پیدا ہوگیا جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔بھارتی اخبار ’’ٹائمز آف انڈیا‘‘ کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں میں حالیہ شدید گرمی کی لہر سے 167افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ تمام اموات ملک کے جنوب میں واقع ریاست تلنگانہ میں ہوئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق تلنگانہ کے بعض علاقوں منجملہ بدراچالم، راما گوندام اور نال گنڈا میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے 46 ڈگری تک رہا۔رپورٹ کے مطابق گرمی شدت کے باعث رواں برس اپریل اور مئی میں 167افراد جان کی بازی ہار گئے۔رپورٹ کے مطابق بھارت کے اکثر علاقوں میں گذشتہ دنوں میں معمول سے زیادہ گرمی ریکارڈ کی گئی ہے اور دارالحکومت نئی دہلی کا درجہ حرارت بھی 40 ڈگری سے زیادہ رہا ہے۔یاد رہے کہ 2016 میں بھارت میں گرمی اور خشک سالی کے باعث 300 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔دوسری جانب مختلف ریاستوں میں شدید گرمی کے ساتھ ساتھ پانی کے بحران نے بھی جنم لے لیا ہے ۔شہریوں کو پینے کا پانی تک میسر نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :