Live Updates

شارجہ کی پولیس نے رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر بھکاریوں کے خلاف مہم شروع کر دی

اتوار 21 مئی 2017 16:30

شارجہ کی پولیس نے رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر بھکاریوں کے خلاف ..
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2017ء) متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ کی پولیس نے رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر بھکاریوں کے خلاف مہم شروع کر دی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شارجہ پولیس کی جانب سے بھکاریوں کے خلاف عربی اور انگریزی زبانوں میں کتابچے تقسیم کیے گئے ہیں جن میں شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر ان کے ہاں بھکاری آئیں تو فورا پولیس میں اطلاع کی جائے تاکہ پولیس ان بھکاریوں کے خلاف فوری کارروائی کر سکے۔

(جاری ہے)

سربراہ شاجہ پولیس کا کہنا ہے کہ بھکاری مختلف ہتھکنڈوں کی بدولت عام عوام کی ہمدردیاں حاصل کر کے انہیں ٹھگتے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پیشہ ور بھکاری معذور،مریض اور زبوں حال ہونے کا ناٹک رچا کر شہریوں سے پیسے اینٹھتے ہیں۔سربراہ شارجہ پولیس کا یہ بھی کہنا ے کہ یہ بھکاری جعلی دستاویزات بھی لے کر پھرتے ہیں جن سے ظاہر کرتے ہیں کہ وہ یتیموں کیلئے مدرسہ یا مسجد کھولنے کے خواہش مند ہیں جس کے نتیجے میں یہ لوگوں سے صدقہ و خیرات کی مد میں کثیر رقم حاصل کرلیتے ہیں۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات