بجٹ مالی 2017-18 میں سی پیک منصوبے میں شامل مغربی روٹ کی تعمیر کے لئے 38ارب روپے مختص

بحرین سے ڈیرہ اسماعیل خان تک موٹروے کی تعمیر کے لئے 38ارب کی منظوری دیدی گئی،رپورٹ

اتوار 21 مئی 2017 17:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2017ء) وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ 2017-2018میں سی پیک منصوبے میں شامل مغربی روٹ کی تعمیر کے لئے 38ارب روپے مختص کردیئے گئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت نیشنل اکنامک کونسل کے اجلاس میں بحرین سے ڈیرہ اسماعیل خان تک موٹروے کی تعمیر کے لئے 110.208ارب روپے کی کل تخمینہ لاگت میں سے 38ارب روپے اگلے سال کی بجٹ میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی اور جون 2017کے اختتام تک کل رقم میں سے 12ارب روپے خرچ کئے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا جس کے بعد کل تخمینہ لاگت 98.208ارب روپے میں سے 38ارب روپے آئندہ بجٹ 2017-2018میں شامل کئے گئے ہیں تاہم اس قدر بھاری بجٹ کے باوجود جون 2018تک مغربی روٹ کی تعمیر کو مکمل نہیں کیا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سی پیک منصوبے میں شامل مغربی روٹ کی تعمیر ملکی وسائل کی مدد سے کی جائے گی اور اس میں کوئی بیرونی امداد شامل نہیں ہوگی۔ سی پیک میں شامل دیگر منصوبوں کے لئے بھی بجٹ مختص کیا جاچکا ہے اس حوالے سے سکیورٹی کی مد میں آئندہ بجٹ میں 1800ملین روپے گوادر ائیرپورٹ کیلئے ارب روپے ریلوے کے مختلف منصوبوں کیلئے 4788.535ملین روپے تھا ۔

کوٹ سے حویلیاں 118کلومیٹر سڑک کی تعمیر کیلئے 125.50ارب روپے جبکہ اراضی کے حصول کی مد میں 800.833ملین روپے بسیمہ خضدار 100کلو میٹر سڑک کے لئے 1.5بلین روپے، مغل کوٹ ژوب دو طرفہ سڑک کے منصوبے میں اراضی کے حصول کے لئی4600 ملین روپے گوادر میں پانی کے منصوبوں کیلئے 700ملین روپے، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ ٹیکنالوجی کیلئے 150ملین روپے ،گوادر میں ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کیلئے 116.961ملین روپے 3G,4Gٹیکنالوجی کی فراہمی کیلئے 70ملین روپے سنٹر آف ایکسی لینس برائے سی پیک 250ملین روپے ،پاک چائنہ ایکسچینج پروگرام 10ملین روپے، سی پیک انسٹی ٹیوٹ آف گوادر 500ملین روپے، ایسٹ ، ایکسپریس وے کی تعمیر کیلئے 1450ملین روپے گوادر میں پاک چائنہ ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کیلئے 450ملین روپے گوادر میں بریک واٹر کی تعمیر سے متعلق فزیبلٹی کیلئے 180ملین روپے اور گوادر میں اضافی ٹرمینلز کے لئے کیپٹل ڈرجنگ برتھنگ ایریاز کیلئے 300ملین روپے مختص کئے گئے ہیں (سید عواد/صدام)

متعلقہ عنوان :